جمعرات‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

امپائر نے بابر اعظم کو غلط آؤٹ دیدیا،ویڈیو وائرل

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

ایبٹ آباد(این این آئی)قائد اعظم ٹرافی میں امپائر نے بابر اعظم کو مبینہ طور پر غلط آؤٹ دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قائداعظم ٹرافی میں واپسی پربھی قومی ٹیسٹ کپتان بابراعظم کی فارم بحال نہ ہوسکی اور لاہور وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر فاٹا کیخلاف اٹھائیس رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔پریذیڈنٹ ٹرافی میں بھی قومی کپتان بڑا اسکور نہیں بنا سکے تھے۔لیکن اس بار امپائر نے انہیں غلط کیچ آؤٹ قرار دیا ہے کیونکہ گیند ان کے بیٹ سے لگے بغیر وکٹ کیپر کے گلوز میں گئی اور جب بولرز اور ٹیم نے اپیل کی تھی امپائر نے آؤٹ دے دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے 120 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ تھے اور بابر 28 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے، فاسٹ بولر آفاق نے گیند کی جو ایج لگے بغیر کیپر کے پاس گئی لیکن امپائر نے آؤٹ دے دیا۔سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین کی جانب سے امپائرنگ پر تنقید کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…