سرگودھا(نیوز ڈیسک)سرگودھا کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے باعث 2خواتین جاں بحق 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سرگودھا اجنالہ روڈ پر چک 22شمالی کے قریب تیزرفتار کار اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ جس کے باعث 2خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 6افراد حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی
دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن