لاہور( این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس ایم ای قرضوں کا حصول آسان بنانے کیلئے ایس ایم ای کنیکٹ متعارف کروا دیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایس ایم ای قرضوں کا حصول آسان بنانے کیلئے ایس ایم ای کنیکٹ متعارف کرائی گئی ہے جس سے قرض کی درخواست دینے کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔نئے پروسیس سے ایس ایم ای فنانسنگ تک رسائی، کارکردگی اور شفافیت بڑھانے میں مدد ملے گی،پاکستان بھرمیں چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائزز کی قرضوں تک رسائی بڑھے گی۔ یکم نومبر سے تمام ایس ایم ای قرضوں کی درخواستیں صرف ایس ایم ای کنیکٹ کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔



















































