اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

مولاناطارق جمیل نے گھروں میں محبت پیداکرنے ، لڑائی جھگڑے کے خاتمے کا آسان تعویزبتادیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہاہے کہ نبی آخرالزماں محمد کی زندگی سے سبق سیکھیں ، اپنی زبان پر قابورکھیں اور دوسروں سے بداخلاقی یاگالم گلوچ کی بجائے حوصلہ افزائی و تعریف کریں ،میری بہن نے گھریلوملازمہ کو بھی ایک تعویزدیاتھا اوراس کے گھر میں تمام لڑائی ختم ہوگئی۔ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولاناطارق جمیل کاکہناتھاکہ غیبت ، گالم گلوچ ، طعنہ ، طنزاور برابھلا کہناچھوڑدیں ، ایک ہمارے گھر میں خالہ شریفاں نامی دھوبن تھی جو1985میں فوت ہوگئی تھیں، بہت لڑاکی تھیں ۔ایک دن مولاناطارق جمیل کی بہن کے پاس آگئیں کہ بی بی میری بہوئیں بہت لڑتی ہیں ، کوئی تعویزدے کہ ساری نوکربن جائیں ۔مولاناطارق جمیل نے بتایاکہ ان کی بہن نے ایک کاغذ پر الٹی سیدھی لکیریں کھینچیں اور لیپٹ کر خالہ شریفاں کو دیدیا اور ہدایت کی کہ جب لڑائی شروع ہوتو یہ تعویز اپنے دانتوں کے نیچے رکھ کر دبائے رکھنا حتی کہ گھر کا ماحول معمول پر نہ آجائے ، یہ بھی یادرکھنا کہ ایک دفعہ دبانے کے بعد گرنے نہ پائے ورنہ بہت فساد کا خدشہ ہوسکتاہے ، خالہ کوہی چپ کرنا مقصود تھا کیونکہ لڑائی کی وجہ ہی وہ خود تھی ، ایک ہفتے بعد وہ دوبارہ آئی اور شکریہ اداکرتے ہوئے بتایاکہ تعویز بہت اچھاہے ، ساری لڑائی ہی ختم ہوگئی ‘مولاناطارق جمیل نے کہاکہ ہمیں مجموعی طورپر ویساہی تعویز رکھنے کی ضرورت ہے ، چنددنوں میں ہمارے درمیان محبتیں پیداہوں گی ، معاشرے میں طلاق بہت بڑھ چکی ہے کیونکہ برداشت نہیں ، ہمیں نبی کی زندگی سے سبق سیکھناچاہیے اور انہوں نے اپنی امتیوں کو صبر وشکرکی تلقین فرمائی ۔
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی

دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…