ہفتہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2026 

چینی کارساز کمپنی گیلی بذریعہ بیسٹ وے گروپ پاکستان میں داخل، 3 نئی انرجی گاڑیاں متعارف

datetime 24  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)بیسٹ وے گروپ نے پاکستانی مارکیٹ میں چینی ادارے گیلی آٹو گروپ کو لانچ کرتے ہوئے 3 نئی انرجی گاڑیوں کمپیکٹ الیکٹرک ہیچ بیک گیلی ای ایکس 2، الیکٹرک ایس یو وی گیلی ای ایکس 5 اور پلگ ان ہائبرڈ ایس یو وی گیلی سٹارے ای ایم آئی کی رونمائی کردی۔

لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیسٹ وے گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان محمد شیخ نے کہا کہ بیسٹ وے آٹوموٹیو پاکستان میں گیلی کی واحد مجاز ڈسٹری بیوٹر ہے۔گروپ کے مطابق یہ لانچ ملک میں بیسٹ وے کی طویل مدتی سرمایہ کاری پورٹ فولیو کی اسٹریٹجک توسیع کے طور پر آٹوموٹیو سیکٹر میں اس کے داخلے کی نشاندہی کرتا ہے۔نیو انرجی وہیکلز متبادل ایندھن والی گاڑیاں ہیں جو روایتی انٹرنل کمبشن انجن کے بجائے بنیادی یا مکمل طور پر الیکٹرک پاور پر انحصار کرتی ہیں۔کمپنی ابتدائی طور پر امپورٹڈ یونٹس کے ساتھ لانچ کرے گی جبکہ کراچی میں پورٹ قاسم میں اپنی 24.71 ایکڑ پر مشتمل فیسلٹی کو کمپلیٹلی ناکڈ ڈان سمبلی کے لیے تیار کر رہی ہے۔ پلانٹ میں 403,000 مربع فٹ سے زیادہ کورڈ اسپیس ہے اور سالانہ 25,000 گاڑیاں اسمبل کرنے کی موجودہ صلاحیت ہے۔

بیسٹ وے کا ہدف ہے کہ اگلے سال تک مقامی طور پر اسمبل شدہ گیلی گاڑیاں سڑکوں پر ہوں گی۔ملکیت کے حوالے سے، بیسٹ وے نے ملک گیر ڈیلرشپ نیٹ ورک، گاڑی کے لیے 6 سال 150,000 کلومیٹر تک وارنٹی اور بیٹری اور موٹر کے لیے 8 سال کی وارنٹی، آن لائن بکنگ، یو بی ایل کے ذریعے فنانسنگ اور بیسٹ وے رینیوایبل ٹیکنالوجیز کے ذریعے ملک گیر ای وی چارجنگ نیٹ ورک کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ بیسٹ وے سیمنٹ اس وقت 115 میگاواٹ کی کیپٹو سولر صلاحیت چلا رہا ہے۔بیان کے مطابق قیمتوں، بکنگ کی تاریخوں اور حتمی تفصیلات کا اعلان آفیشل چینلز کے ذریعے کیا جائے گا۔پاکستان میں کاروں کی فروخت میں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال 43 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ تجزیہ کاروں نے بہتر ہوتے میکرو اکنامک ماحول کو قرار دیا جس نے گاڑیوں کی طلب کو بڑھایا۔بیسٹ وے کی بنیاد سنہ 1976 میں لندن میں ایک ریٹیل بزنس کے طور پر رکھی گئی تھی۔ اب یہ ہول سیل، سیمنٹ، بینکنگ، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں 63,000 سے زائد افراد کو ملازمت دیتا ہے جس کی سالانہ آمدنی 7.9 بلین ڈالر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…