اتوار‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2026 

ملائیکہ اروڑا برقع پہنے مسجد پہنچ گئیں، تصاویر وائرل

datetime 24  اکتوبر‬‮  2026 |

ابو ظہبی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا کی ابوظہبی میں واقع شیخ زاید گرینڈ مسجد کے دورے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

اداکارہ اس موقع پر برقع پہنے اور سر ڈھانپے دکھائی دیں۔ انہوں نے اپنے دورے کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس کے بعد صارفین کی توجہ ان کی پوسٹ کی جانب مبذول ہو گئی۔ملائیکہ اروڑا نے تصاویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ کچھ مقامات انسان کو ٹھہر کر سوچنے پر مجبور کرتے ہیں جبکہ بعض جگہیں دل کو چھو لیتی ہیں۔ ان کے مطابق شیخ زاید گرینڈ مسجد ایسی جگہ ہے جہاں یہ دونوں احساسات بیک وقت پیدا ہوتے ہیں۔

اداکارہ کے اس دورے کے دوران یوگا پریکٹیشنر اور کاروباری شخصیت سرویش ششی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دونوں کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں، تاہم دونوں کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ملائیکہ اروڑا ماضی میں بھی اپنی نجی زندگی اور تعلقات کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ اداکار ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد بھی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…