جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، حکومت نے نیا حکم جاری کر دیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی حاضری اور دفتری اوقاتِ کار سے متعلق نئے احکامات جاری کرتے ہوئے

تمام افسران اور عملے کو وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ نئے احکامات کے تحت اسمارٹ اٹینڈنس ایپ کے ذریعے روزانہ حاضری لگانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے باضابطہ سرکلر جاری کیا ہے، جس میں تمام ملازمین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ صبح 9 بجے تک ہر صورت اپنے دفاتر پہنچیں اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق حاضری درج کروائیں۔سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمے کے تمام افسران اور دفتری اہلکاروں کو روزانہ اسمارٹ اٹینڈنس ایپ استعمال کرتے ہوئے اپنی حاضری یقینی بنانا ہوگی۔ سرکاری ڈیوٹی کے مقررہ اوقات کی پابندی ہر ملازم کے لیے ضروری ہوگی۔محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق بعض ملازمین کی تاخیر سے آمد اور دفتری اوقات کی خلاف ورزی کے باعث سرکاری امور کی انجام دہی، عوامی شکایات کے ازالے اور اہم فائلوں پر کام کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔

اسی صورتحال کے پیش نظر ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بروقت انجام دیں اور حاضری کے طے شدہ نظام پر مکمل عمل کریں۔جاری کردہ سرکلر میں خبردار کیا گیا ہے کہ سرکاری اوقاتِ کار کی خلاف ورزی کرنے یا حاضری کے قواعد پر عمل نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، اور اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…