لاہور (این این آئی)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی تنازع میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک معروف پیج یہ دعوی کر رہا ہے کہ رجب بٹ نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو یونین کونسل کے ذریعے طلاق کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کی خاطر صلح کی کوشش بھی کی تھی۔دوسری جانب ایمان فاطمہ نے بھی شوہر کے خلاف نان نفقے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے بیٹے کے لیے ماہانہ 5 لاکھ اور اپنے لیے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مبینہ طور پر 87 لاکھ روپے مالیت کے جہیز کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ایمان فاطمہ کی جانب سے یہ دعوی بھی سامنے آیا ہے کہ رجب بٹ نے بیٹے کے اخراجات بالکل برداشت نہیں کیے۔تاہم ان دعوئوں اور قانونی کارروائی کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔



















































