اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے موسم سرما میں ایل این جی (گیس)کی طلب پوری کرنے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے درآمدی ایل این جی کے 18کارگوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جو نومبر سے فروری کے عرصے کیلیے منگوائے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں قطر سے سستی ایل این جی درآمد کو ترجیح دی جائے گی جبکہ قطر سے سپلائی شروع نہ ہونے پر اسپاٹ کارگوز خریدے جائیں گے۔
موسم سرما میں گیس کی طلب و رسد سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی ہے۔ مجموعی مقامی گیس دستیابی ایک ارب 40کروڑ مکعب فٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ موسم سرما میں صرف پنجاب کی گیس ضرورت ایک ارب مکعب تک پہنچنے کا خدشہ ہے، سردیوں میں مقامی گیس صرف گھریلو ضروریات کیلیے ہی ناکافی ہوگی۔



















































