منگل‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2026 

لائبہ سے لاکھوں کا فراڈ کرنے والا مرکزی ملزم نعمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

datetime 20  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا جانے کی خواہشمند طالبہ لائبہ کی خودکشی کیس کا ملزم نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ملزم نعمان کو نشاندہی پر برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی، تھانہ رمنا کی حدود میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4ملزمان نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے فائرنگ کی۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران ملزم نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، زخمی ملزم نعمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑگیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایاکہ پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی۔ترجمان کے مطابق ملزم تھانہ رمنا کی حدود میں مبینہ خودکشی کرنے والی لائبہ کے مقدمے میں نامزد تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ ملزم نعمان نے لائبہ کو امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے اور اسکالر شپ کے لیے جعلی ایڈمیشن لیٹر نکلوا کر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے نام پر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی لائبہ اعجاز سے 93لاکھ روپے لییگئے، لائبہ کو جعلی اسکالرشپ، یونیورسٹی کے آفر لیٹرز اور فیس کی رسیدیں بھی دی گئیں۔امریکا میں اعلیٰ تعلیم اور اسکالر شپ کا خواب فراڈ ثابت ہونے پر شدید مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنے والی لائبہ نے 9اکتوبر کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…