لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،
جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نان فارمل ایجوکیشن سکول پیر سے ہفتہ تک صبح 8بج کر 45منٹ سے دوپہر 12بج کر 45منٹ تک کھلے رہیں گے۔ سکول روزانہ صبح 8:45بجے کھلیں گے جبکہ 12:45 بجے چھٹی ہوگی۔محکمہ لٹریسی کے مطابق نئے اوقات کار31مارچ 2027ء تک نافذ العمل رہیں گے تاہم مخصوص حالات میں سکولوں کے اوقات کار میں ردوبدل کی اجازت بھی دی جا سکے گی۔
نوٹیفکیشن میں تمام ضلعی ایجوکیشن افسران (ڈی ای اوز)لٹریسی کو ہدایت کی گئی ہے کہ نان فارمل ایجوکیشن سکولوں میں نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔



















































