پیر‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2026 

نادرا کا جدید موبائل رجسٹریشن نظام متعارف، شناختی خدمات شہریوں کی دہلیز تک پہنچانے کا فیصلہ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو رجسٹریشن اور شناختی خدمات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹیبلٹ ڈیوائسز کے ذریعے موبائل رجسٹریشن نظام پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

نادرا حکام کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ ان جدید ڈیوائسز میں پاک آئی ڈی سافٹ ویئر نصب ہے، جس کی مدد سے نادرا کے افسران مختلف علاقوں میں جا کر شہریوں کی رجسٹریشن سے متعلق خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔ ان ڈیوائسز کے ذریعے شہریوں کے فنگر پرنٹس، تصاویر اور آنکھوں کی پتلی کے عکس حاصل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔حکام نے کہا کہ اس نظام کے تحت نادرا کی خدمات کو ضرورت کے مطابق مختلف علاقوں میں منتقل کیا جا سکے گا۔ بالخصوص ایسی یونین کونسلز میں جہاں شہریوں کا غیر معمولی رش ہو یا شناختی خدمات کے حصول کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود ہوں، وہاں جدید ڈیوائس سے لیس افسر کو فوری طور پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کو رجسٹریشن کے لیے طویل انتظار اور دور دراز مراکز کا رخ کرنے کی زحمت سے بچانا اور شناختی خدمات کی فراہمی کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔ نادرا کے مطابق جدید بائیومیٹرک ٹیکنالوجی سے لیس یہ ڈیوائسز ضرورت کے مطابق مختلف علاقوں میں خدمات کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…