لندن (این این آئی)لندن میں ایوان فیلڈ کے باہر دو نقاب پوش افراد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دئیے۔
پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو تحویل میں لے لی، نواز شریف کی گاڑیوں کے ساتھ یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پشاور میں اسکول کی چھت گرنیکا واقعہ افسوسناک ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں نجی اسکولوں کی حالت زار سے متعلق مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور اس کا نوٹس بھی لے رہا ہے۔اپنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے نواز شریف نے بتایا کہ میری طبعیت ٹھیک ہے، اللہ کا شکر ہے۔



















































