جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

والدین سے ملنے سعودی عرب سے آنے والا نوجوان اغوا کے بعد قتل

datetime 16  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی: سعودی عرب سے والدین سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے والے نوجوان زین العابدین کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں اس کے کزن اور کزن کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر نوجوان کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق زین العابدین کو کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران مقتول کے کزن فیصل اور اس کے دوست کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لاش برآمد کی گئی، جبکہ فیصل نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش ایک بوری میں بند کرکے ویران مقام پر پھینکی گئی تھی۔ بوری کے اوپری حصے پر پیلے رنگ کا کپڑا بھی باندھا گیا تھا۔

مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا سعودی عرب میں درزی کا کام کرتا تھا اور اہل خانہ سے ملاقات کے لیے پاکستان آیا ہوا تھا۔ ان کے مطابق زین العابدین 14 اکتوبر کو موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا، لیکن واپس نہ پہنچا۔ کافی تلاش کے باوجود اس کا سراغ نہ ملنے پر انہوں نے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔

والد کے بیان کے مطابق اغوا کے بعد ملزمان نے فون کرکے سات لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ اہل خانہ رقم لے کر ملزمان کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچے، تاہم وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان ان کے بیٹے کی چپل اور موبائل فون گھر کے باہر پھینک گئے تھے اور بعد ازاں زین العابدین کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے تاکہ قتل کے محرکات اور واردات سے متعلق دیگر حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…