کراچی (این این آئی)کراچی کے شہر ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 140 روپے مہنگا ہوکر 3540 روپے تک پہنچ گیا ہے،فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے مہنگا ہوکر 3000 روپے تک ہوگیا جبکہ خضدار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہوکر 3400 روپے تک چلا گیا ہے۔لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوکر 3200 روپے، حیدرآباد میں 280 روپے مہنگا ہوکر 3480 روپے تک ہوگیا ہے۔کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 190 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3220 روپے جبکہ سکھر میں 140 روپے مہنگا ہوکر 3200 روپے تک پہنچ گیا ہے،سرگودھا میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2933 روپے، ملتان میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 66 روپے مہنگا ہوکر 2933 روپے تک ہو گیا ہے، بہاولپور میں 40 روپے مہنگا ہونے کے بعد آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 3000 روپے ہوگئی ہے۔
پشاور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3300 روپے تک ہے جبکہ بنوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3200 کا مل رہا ہے، اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3373 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3333 روپے تک برقرار ہے۔گوجرانوالہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3000 روپے، سیالکوٹ میں 3133 روپے اور لاہور میں 2300 روپے تک مل رہا ہے۔



















































