بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

جدید ٹیکنالوجی، سولر سیلز کی کارکردگی مؤثر بنانے کا نیا طریقہ دریافت

datetime 14  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی محققین نے شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے پیرووسکائٹ سولر سیلز کو زیادہ مؤثر اور پائیدار بنانے کا نیا طریقہ تیار کیا ہے۔

اس تحقیق کی مشترکہ قیادت یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے محققین نے کی۔

تحقیق کے مطابق سائنس دانوں نے پیرووسکائٹ مواد کے کرسٹل بننے کے عمل میں ایک عارضی مائع مرحلہ متعارف کرایا، جس کی مدد سے بڑے، یکساں اور کم نقائص والے کرسٹل حاصل کیے جاسکے۔ مواد کی ساخت میں یہ بہتری سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

محققین کے مطابق اس طریقے سے تیار کردہ پیرووسکائٹ مواد پر مبنی سولر سیلز اور روشنی خارج کرنے والے ڈائیوڈز (ایل ای ڈیز) نے تقریباً 24 سے 26 فیصد تک کارکردگی دکھائی۔ یہ نتائج پیرووسکائٹ پر مبنی الیکٹرانک آلات کے لیے قابلِ ذکر قرار دیے جارہے ہیں۔

تحقیق کا ایک اہم پہلو ان سولر سیلز کی پائیداری بھی ہے۔ تجربات کے دوران مصنوعی سورج کی روشنی میں مسلسل آٹھ ہفتے کام کرنے کے باوجود سیلز اپنی ابتدائی کارکردگی کا بیشتر حصہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

پیرووسکائٹ ایک ایسا مواد ہے جسے نسبتاً کم لاگت میں مؤثر شمسی توانائی کے آلات بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ روایتی سلیکون سولر سیلز کے برعکس، پیرووسکائٹ کو محلول کی صورت میں تیار کرکے سطح پر باریک تہوں کی شکل میں لگایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ طریقۂ تیاری مستقبل میں سولر سیلز کی پیداوار کو آسان بنانے اور تیاری کے دوران توانائی کی کھپت کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ تاہم، اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے سے پہلے طویل مدت کی پائیداری اور عملی حالات میں کارکردگی کا مزید جائزہ لینا ضروری ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…