کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،
جس کے نتیجے میں خریداروں کو قیمتوں میں کچھ ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 100 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے پر آگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ نرخ 23 روپے گھٹ کر 6 ہزار 532 روپے رہ گئے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نیچے آگئی۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 21 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 174 ڈالر پر آگیا ہے۔



















































