پشاور: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو حراست میں لیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سے ملاقاتوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں لوگوں کی آمدورفت محدود کر دی گئی، جبکہ وہاں تعینات عملے کی تعداد بھی کم کر دی گئی تھی۔
ادھر انتظامی سطح پر بھی اہم تبدیلی سامنے آئی ہے، جہاں سینئر بیوروکریٹ ڈاکٹر فخر عالم کو خیبر پختونخوا کا نیا چیف سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔



















































