اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لاہور ایئرپورٹ پر موجود غیرملکی خاتون ڈیانا کی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں انہوں نے حکام پر انہیں زبردستی پاکستان سے واپس بھیجنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈیانا نے پاکستانی حکام، پولیس اور ایئرپورٹ انتظامیہ کے خلاف مختلف الزامات بیان کیے ہیں۔ویڈیو میں ڈیانا کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ انہیں ان کی مرضی کے خلاف ملک سے ڈیپورٹ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر متعلقہ حکام انہیں زبردستی واپس بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خاتون نے ویڈیو میں مزید الزام لگایا کہ انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے یا وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا موقع بھی نہیں دیا جارہا۔ ڈیانا کے مطابق انہیں خدشہ ہے کہ انہیں فوری طور پر یا کچھ ہی دیر میں پاکستان سے زبردستی ملک بدر کردیا جائے گا۔ڈیانا کی جانب سے ویڈیو سامنے آنے کے بعد معاملے نے مزید سوالات کو جنم دیا ہے، تاہم خاتون کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
لاہور میں غیر ملکی خاتون ڈیانا کی لاہور ائیرپورٹ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
یہ لوگ مجھے زبردستی واپس بھیج رہے ،پولیس اور دیگر لوگ مجھے یہان سے واپس بھیجنا چاہتے ، مجھے وکیل کرنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ،شاید یہ ابھی مجھے ڈپورٹ کر دیں ، ڈیانا https://t.co/fesiRmRCZG
— Ali Tanoli (@alitanoli889) October 3, 2026
دوسری جانب تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی، جس سے یہ واضح ہوسکے کہ ڈیانا کے دعووں کی حقیقت کیا ہے اور اس حوالے سے حکام کا مؤقف کیا ہے۔



















































