ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور ایئرکوالٹی کی عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں بہتری آنے لگی،

شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 144 پر پہنچ گیا۔نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق لاہور اس وقت عالمی ایئر کوالٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے، جبکہ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 144 ریکارڈ کیا گیا ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر لاہور کے زیادہ اے کیو آئی والے علاقوں میں اسموگ گنز کے ذریعے کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ تحفظ ماحولیات (EPA) کی فیلڈ ٹیمیں بھی مختلف علاقوں میں نگرانی اور اقدامات میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی اہم شاہراہوں پر پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بھی جاری رکھا گیا ہے، جبکہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی نوعیت کے اقدامات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلیٰ نے اسموگ کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور فیلڈ میں صورتحال کی مؤثر نگرانی کے ساتھ ضرورت کے مطابق فوری کارروائیاں کی جارہی ہیں۔سینئر وزیر نے دعویٰ کیا کہ اسموگ گنز کے استعمال، سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ اور دیگر ماحولیاتی اقدامات کے نتیجے میں لاہور کے اے کیو آئی میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شام 7 بجے ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے شہریوں اور کسانوں کا تعاون بھی انتہائی اہم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…