جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

59 لڑکیوں کے موبائل فونز چوری ہونے کے معاملے میں اہم گرفتاریاں

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں ملازمت کے نام پر فارم ہاؤس بلائی گئی 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس بک کرانے والے شخص اور خاتون کوآرڈینیٹر کو گرفتار کرلیا جبکہ موبائل فون لے کر فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے تقریباً 59 لڑکیوں کو ایکٹیویٹی کے نام پر ملازمت کا جھانسہ دے کر فارم ہاؤس بلایا گیا تھا جہاں انہیں بتایا گیا کہ ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بلڈرز اور افسران ان کے انٹرویوز اور ملاقات کریں گے۔پولیس کے مطابق فارم ہاؤس کی بکنگ وقاص نامی شخص نے کرائی تھی جبکہ لڑکیوں کو وہاں جمع کرنے میں نرگس نامی خاتون کوآرڈینیٹر بھی شامل تھی۔فارم ہاؤس پہنچنے پر ساحل سلمان نے مبینہ طور پر تمام لڑکیوں کے موبائل فون یہ کہہ کر جمع کرلیے کہ باس کی آمد کے دوران کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہو۔تمام موبائل فون جمع کرنے کے بعد ساحل سلمان انہیں لے کر فارم ہاؤس سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر گڈاپ سٹی پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرہ لڑکیوں سے معلومات حاصل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ترجمان کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس بک کرانے والے وقاص اور خاتون کوآرڈینیٹر نرگس کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ موبائل فون لے کر فرار ہونے والے ساحل سلمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کے کردار ملازمت کے نام پر لڑکیوں کو بلانے کے مقاصد اور واردات کے دیگر پہلوؤں کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…