جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

کراچی میں ایک ساتھ 59 لڑکیوں کے موبائل چوری، فراڈ کی انوکھی واردات کیسے ہوئی؟

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) کراچی کے علاقے گڈاپ میں ملازمت اور ایونٹ میں شرکت کے عوض معاوضے کی پیشکش کرکے 59 لڑکیوں کو فارم ہاؤس بلانے کے بعد ان کے موبائل فون لے کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے،

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو بحریہ ٹاؤن میں 25 روزہ ایونٹ کے لیے انٹرویو اور ملازمت کا موقع فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ساحل سلمان نامی شخص پر 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے کا الزام ہے۔مقدمے کی ایف آئی آر میں ایک متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اسے ایک ایونٹ میں شرکت کی پیشکش کے سلسلے میں رابطہ کیا گیا تھا۔ اسے بتایا گیا تھا کہ پروگرام میں بڑے بلڈرز شریک ہوں گے جبکہ شرکت کرنے والی لڑکیوں کو روزانہ 2 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ ایف آئی آر کے مطابق پروگرام کا دورانیہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک مقرر کیا گیا تھا۔متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق بعد میں ساحل سلمان نے دوبارہ رابطہ کرکے اسے سلیکشن سے آگاہ کیا اور ایک گروپ میں شامل کرلیا۔ اگلے مرحلے میں اسے دیگر لڑکیوں کے ساتھ بس کے ذریعے گڈاپ کے ایک فارم ہاؤس پہنچایا گیا۔ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ فارم ہاؤس پہنچنے کے بعد وہاں موجود کوآرڈینیٹرز نے تمام لڑکیوں کے موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیے۔

موبائل فونز پر شناخت کے لیے چٹ لگائی گئی اور لڑکیوں کو ایک قطار میں بٹھایا گیا، جبکہ بعض لڑکیوں سے پرس اور اصل شناختی کارڈ بھی لیے گئے۔متاثرہ لڑکی کے مطابق کچھ دیر بعد ایک کوآرڈینیٹر نے آکر بتایا کہ ساحل سلمان تمام موبائل فون ایک بیگ میں ڈال کر مبینہ طور پر چوری کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور فارم ہاؤس بک کرانے والے وقاص سمیت ایک خاتون کوآرڈینیٹر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق موبائل فونز لے کر فرار ہونے کے الزام میں نامزد ساحل سلمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 34، 379 اور 420 کے تحت درج کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کے دیگر پہلوؤں، واقعے میں ملوث افراد کے کردار اور موبائل فونز کی بازیابی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…