منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

بابر اعظم سمیت بڑے کرکٹرز کا کتنا ریٹ لگا؟

datetime 29  ستمبر‬‮  2026 |

دبئی (نیوز ڈیسک) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی (آئی ایل ٹی ٹوئنٹی) کے پانچویں سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی فہرست جاری کردی گئی ہے،

جس میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم سمیت متعدد معروف بین الاقوامی کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کی نیلامی یکم اکتوبر کو دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں ہوگی۔ ایونٹ میں 23 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد کرکٹرز اپنی قسمت آزمائیں گے۔

نیلامی میں شریک کھلاڑیوں کو ان کی بنیادی قیمت کے لحاظ سے تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں 80 ہزار، 40 ہزار اور 10 ہزار امریکی ڈالر کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

سب سے زیادہ بنیادی قیمت والے 80 ہزار ڈالر کے گروپ میں بابر اعظم کے ساتھ فل سالٹ، ٹام بینٹن، رحمان اللہ گرباز، وانندو ہسارنگا، فاف ڈو پلیسی، لیام لیونگ اسٹون، الزاری جوزف، فخر زمان، نسیم شاہ، معین علی، جونی بیئرسٹو، ایلیکس ہیلز اور کرس ووکس جیسے نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔

دوسری جانب 40 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں پاکستان کے شاداب خان سمیت ابراہیم زادران، جیڈن سیلز، تبریز شمسی، شرف الاسلام، کوشل پریرا اور گل بدین نائب جیسے کرکٹرز کو جگہ دی گئی ہے۔

10 ہزار امریکی ڈالر کی بنیادی قیمت رکھنے والے گروپ میں ریزا ہینڈرکس، مہدی حسن میراز، جارج منسی، ایش سودھی اور میتھیو پوٹس سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑی بھی اسی 10 ہزار ڈالر کی بنیادی قیمت سے نیلامی کا حصہ بنیں گے۔

لیگ کے قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو یو اے ای کے کسی ایک سابق کھلاڑی کے لیے ’’رائٹ ٹو میچ‘‘ کا اختیار حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ تمام ٹیموں کے لیے کم از کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 23 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پلیئنگ الیون سے متعلق بھی مخصوص شرائط رکھی گئی ہیں۔ ہر میچ میں ٹیم کے گیارہ رکنی اسکواڈ میں کم از کم دو یو اے ای کے، دو افغان اور ایک ایسوسی ایٹ ملک سے تعلق رکھنے والا کھلاڑی شامل کرنا ضروری ہوگا۔

نیلامی کے موقع پر تمام فرنچائزز کو کھلاڑیوں کی خریداری کے لیے مختلف مالی وسائل دستیاب ہوں گے، جبکہ ایم آئی ایمریٹس سب سے بڑے نیلامی بجٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…