منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

مری؛ اسکول وین کھائی میں جاگری، آگ لگنے سے 11 بچے جل گئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2026 |

مری (این این آئی)مری میں لوئر موہڑ ابڑاہوتر کے قریب وین بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکول کے بچے سوار تھے۔حادثے کے بعد زخمی سمیت تمام بچوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، کچھ بچوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈی پی او مری کے مطابق حادثے میں زخمی11 افراد ہسپتال لائے گئے جن میں سے بچوں سمیت 8 افراد کی حالت مستحکم ہے جبکہ 3 بچوں ارحم، حسن طالب اور عائشہ کو مزید علاج کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسکول وین میں ڈرائیور سمیت 11 افراد سوار تھے، گاڑی میں 11 افراد کی موجودگی مقررہ گنجائش سے زائد تھی، اسکول وین میں 8 افراد کی گنجائش تھی۔رپورٹ کے مطابق گاڑی میں سوار تمام 11 افراد آگ لگنے سے زخمی ہوئے، انگوری روڈ پر اسکول وین میں آگ مبینہ طور پر بیٹری میں اسپارکنگ سے لگی، حادثے کے وقت گاڑی میں آگ بجھانے کا آلہ نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…