اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر نے سوشل میڈیا سے آمدن کمانے والوں کیلئے ٹیکس کا خصوصی طریقہ متعارف کرا دیا ہے ،
ٹیکس کیلئے سوشل میڈیا آمدن میں سے اخراجات کی زیادہ سے زیادہ 30فیصدتک کٹوتی ہو گی، یعنی کم از کم قابل ٹیکس آمدن کا حساب مجموعی آمدن میں سے قابلِ قبول اخراجات نکال کر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اصل آمدن مقررہ حد سے کم ہونے کی صورت میں کم آمدن کا ثبوت کمشنر کو دینا ہو گا، ایف بی آر نے اس حوالے سے انکم ٹیکس رولز میں نیا چیپٹرشامل کر دیا ہے، نئے قواعد پاکستان میں سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والے رہائشی افراد پر لاگو ہوں گے، سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدن کا حساب ویوز اور حقیقی آمدن کی بنیاد پر ہو گا، سوشل میڈیا آمدن کا حساب فی ہزار ویوز کی آمدن کے ذریعے بھی کیا جائے گا،
حقیقی طور پر ملنے والی آمدن نقد یا کسی اور شکل میں ہو تو اسے بھی حساب میں شامل کیا جائے گا۔ایڈوانس ٹیکس ہر سہ ماہی میں ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا ہو گا ، ریٹرن میں ڈیکلریشن انکم ٹیکس ریٹرن میں الگ حصہ میں سوشل میڈیاکی آمدن ظاہر کرنی ہو گی، اگرآمدن کم بتائی تو کمشنردرست کر سکتا ہے، قانون کا اطلاق سوشل میڈیا پلیٹ فارم،سوشل میڈیا کانٹینٹ،ریمنریٹو کانٹینٹ پر ہو گا۔



















































