جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری

datetime 17  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب مری اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ راولپنڈی اور گلیات میں تیز اور موسلادھار بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کی پیشگوئی کے مطابق کوہاٹ، بنوں، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح پاراچنار، کرم، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں کے لیے بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، تونسہ شریف اور جھنگ میں آئندہ ایک سے تین گھنٹوں کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔

بالائی سندھ کے لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، سکھر، دادو اور قمبر شہدادکوٹ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مری شہر اور ملحقہ علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس سے موسم میں اچانک تبدیلی آگئی۔ بارش کے بعد مری کا درجہ حرارت کم ہوکر 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

مری کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سیاحتی مقام پر موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے مری کا رخ کرنے والے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موسمی صورتحال سے ضرور آگاہی حاصل کریں۔

انتظامیہ کی جانب سے غیر ضروری سفر سے اجتناب اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ سفر کرنے والے افراد کو ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق بارش کے دوران ڈرائیورز گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور مناسب فاصلہ برقرار رکھیں، جبکہ شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ ممکنہ حادثات سے محفوظ رہا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…