لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے لاہور میں شادی کی تقریبات کی مانیٹرنگ کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے شادی کی تقریبات کی نگرانی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے،تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرافورس کو شادی کی تقریبات کی آزادانہ چیکنگ کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے شادی ہالز میں اوقاتِ کار، ون ڈش کی خصوصی نگرانی اور خلاف ورزی پر کا رروائی کر نے کی ہدایت جاری کی ہے۔ متعلقہ محکمو ں کی ہدایت کے مطابق خلاف ورزیوں کو باقاعدہ طور پر ریکارڈ کیا جائے گااور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اے ڈی سی انفورسمنٹ کاشف جلیل کو لاہور ضلع کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے،فیلڈ ٹیمیں روزانہ اپنی رپورٹس اے ڈی سی انفورسمنٹ آفس کو جمع کرائیں گی۔ تمام متعلقہ محکمے فیلڈ ٹیموں کو ضرورت کے مطابق معاونت فراہم کریں گے،پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016ء پر عملدرآمد یقینی بنانیکیلئے مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



















































