بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

عوام میں جانا مشکل ہوگیا، لیگی رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

datetime 16  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق رکن کمیٹی رانا محمد حیات پاور نے کہا کہ اتنی لوڈ شیڈنگ ہے کہ عوام میں جانا مشکل ہوگیا، اگر جمہوری حکومت ہے دوبارہ عوام کے پاس کیسے جائینگے ؟ بل اتنے آرہے ہیں عوام کا جینا دو بھر ہو گیا ہے لوگ کہاں جائینگے، آپ سے درخواست ہے یہ صارفین پاکستانی ہیں ہم نے پھر ووٹ کیلئے جانا ہے۔رانا حیات نے کہا کہ ڈسکوز کیا کریں وزیر صاحب آپ پیچھے سے بتی بند کردیتے ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم ملک کیلئے نہیں صرف آئی ایم ایف کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمینداروں کا بل اتنا آرہا ہے کیا پیداوار ہوگی کیا ایکسپورٹ ہونگی ، جب کسان کو اٹھنے ہی نہیں دیا جا رہا تو جی ڈی پی کیسے بڑھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…