منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

8 سالہ اسپیشل بچی کو اسکول لینے جانے کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کرنے والا رکشہ ڈرائیور ہلاک

datetime 15  ستمبر‬‮  2026 |

گوجرانوالہ (این این آئی)تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کے مبینہ مقابلے میں اسپیشل چائلڈ 8 سالہ بچی کو اسکول پک اینڈ ڈراپ کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا رکشہ ڈرائیور اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق معصوم بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملوث اور مطلوب ملزم رشید نامعلوم ساتھی کے ہمراہ پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم بچی کو اسکول لے جانے اور واپس چھوڑنے کے دوران متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل چاند گاڑی برآمد ہوئی، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او پیپلز کالونی کی زیرنگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

جبکہ شہر بھر میں ناکہ بندی جاری ہے۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سے کوئی رعایت نہیں، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…