خنجراب (این این آئی)رواں سال کی پہلی برفباری کے بعد خنجراب کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، خنجراب بارڈر کا قدرتی حسن مزید نکھر گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خنجراب بارڈر پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ملکی اور غیر ملکی سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے لگے۔سیاحوں نے برف سے ڈھکے خوبصورت مناظر کو کیمروں میں محفوظ کیا۔



















































