مرید کے (این این آئی)مریدکے میں ن لیگی رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد جی ٹی روڈ پر مریدکے کے نزدیک اپنی فلور فیکٹری سے نکل کر لاہور اپنے گھر کی طرف کار پر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے ہوئے کار سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی اور باآسانی فرار ہوگئے۔مقتول شیخ شبیر احمد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا جا رہا ہے۔



















































