سرگودھا (این این آئی)سرگودھا کے گائوں 90 شمالی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 2 روز قبل پیش آیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مدعی کے مطابق ملزم نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر بیٹی سے زیادتی کی۔پولیس کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ کے لیے لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ۔



















































