علی پور (این این آئی)علی پور میں جتوئی میں مسلح افراد نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی شبانہ کے گھر دھاوا بول کر اسے اغوا کرنے کی کوشش کی،
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔پولیس کے مطابق بستی ڈینہ کے رہائشی احمد رضا نے شبانہ سے پسند کی شادی کی تھی، اصغر اور امجد نے 10 سے زائد مسلح ساتھیوں کے ہمراہ شبانہ کے گھر دھاوا بول دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے عبدالحکیم گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔



















































