بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

کرکٹ آسٹریلیا کا بگ بیش لیگ کی فرنچائزز فروخت کرنے کا فیصلہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2026 |

سڈنی (این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں 2027ـ28 کے سیزن سے نجی سرمایہ کاری متعارف کرائی جائے گی

جس کا آغاز میلبرن رینیگیڈز کی فرنچائز سے ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق رینیگیڈز کے لیے نجی سرمایہ کاروں سے بولیاں طلب کی جائیں گی اور کوشش ہوگی کہ ٹیم 2027ـ28 کا سیزن نئے مالکان کے تحت کھیلے۔اس کے بعد دیگر ٹیموں کی نجکاری کا فیصلہ متعلقہ ریاستی کرکٹ بورڈز کی مرضی اور مقامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔کرکٹ وکٹوریہ کی ملکیت میلبرن رینیگیڈز نے 2018ـ19 میں بی بی ایل ٹائٹل جیتا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اس سے قبل لیگ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے سے تقریباً 600 ملین آسٹریلوی ڈالر حاصل کرنے کی امید ظاہر کی تھی۔تاہم آسٹریلوی کرکٹ کے بعض اہم حلقے نجی سرمایہ کاری کی مخالفت کرتے رہے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ اس سے مقامی کنٹرول متاثر ہوسکتا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کھیل کے مستقبل کو مالی طور پر مضبوط اور محفوظ بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…