بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

datetime 8  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹر حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ خان کے درمیان مبینہ اختلافات سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کے دوران سامعہ خان کی نئی پوسٹ سامنے آگئی۔

سامعہ خان نے اپنی سابقہ انسٹاگرام اسٹوری ہٹانے کے بعد حسن علی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں ایک ساتھ ڈنر کرتے ہوئے خوشگوار انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔ نئی تصویر کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اپنی پوسٹ کے ساتھ سامعہ خان نے افواہیں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، ’’خاموش ہو جائیں اور اپنے ویوز کسی اور جگہ سے حاصل کریں۔‘‘

سامعہ کی یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ان کی گزشتہ انسٹاگرام اسٹوری کے بعد حسن علی کی مبینہ بے وفائی اور دونوں کے درمیان ازدواجی اختلافات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔

گزشتہ اسٹوری میں سامعہ خان نے شادی شدہ اور بچوں کے والد مردوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والی خواتین پر تنقید کی تھی۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے حسن علی کے ساتھ ان کی ذاتی زندگی سے جوڑتے ہوئے مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں۔

تاہم، حسن علی کے ساتھ نئی تصویر اور سامعہ خان کے حالیہ پیغام کے بعد بظاہر انہوں نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرنے کی کوشش کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…