منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی؛ اسپتال میں مریضہ کے لواحقین کا نرس پر تشدد، کپڑے پھاڑ کر اتارنے کی بھی کوشش

datetime 8  ستمبر‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریض کے لواحقین نے اسٹاف نرس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے پھاڑ دیے اور اتارنے کی بھی کوشش کی،

تمام اسٹاف نرسز نے احتجاجاً کام چھوڑتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے پر ہسپتال انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی جبکہ پولیس کی جانب سے مریضہ کی بیٹیوں اور رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زرمینہ وزیر محمد نے اپنی بہن اور بھائی کے ہمراہ نرس ستارہ سلیم پر حملہ کیا، گالی گلوچ اور دھمکیوں کے بعد نرس کو گھسیٹ کر کمرے میں لے جا کر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ کر اتارنے کی کوشش کی۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی، ای ڈی نے نرسنگ اسٹاف کو داد رسی کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے ڈاکٹر مصباح درانی، ڈاکٹر عبدالمالک اور ڈاکٹر عبدالسلام پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔دوسری جانب، تھانہ وارث خان پولیس نے بدسلوکی میں ملوث مریضہ کی بیٹیوں اور رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،

مقدمہ اسٹاف نرس ستارہ سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعیہ کے مطابق ایمرجنسی میں مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف تھی کہ مریضہ زمین بی بی کے ساتھ انکی تین بیٹیاں تھیں جنہیں ایمرجنسی سے باہر جانے کا کہا لیکن وہ غصے میں آگئیں اور بدتمیزی کرتے ہوئے گلوگیر ہوگئیں۔نرس ستارہ سلیم کے مطابق مریضہ کی بیٹیاں مجھے کھینچ کر مردانہ وارڈ کی جانب لے گئیں، وہان ان کے ساتھ دو مرد بھی آگئے اور سب نے مارنا شروع کر دیا، خواتین نے میرے کپڑے پھاڑ دیے اور اتارنے کی بھی کوشش کی۔مدعیہ نے بتایا کہ منت سماجت پر بھی دھمکیاں دیتی رہیں کہ ہم پیسے والے لوگ ہیں، تمھیں نوکری سے فارغ کر دیں گے۔ خواتین اور نامعلوم مردوں نے مارا پیٹا اور سخت زیادتی کی لہذا قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واقعے کے بعد تمام اسٹاف نرسز نے احتجاجا کام چھوڑتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ نرسز کا مطالبہ ہے کہ اسپتال اسٹاف کے تحفظ کو یقینی بنائے ورنہ کام نہیں کریں گے۔احتجاج کے باعث ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز اسٹاف نرسز سے خالی رہے، اسٹاف نرسز کے احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہسپتال انتظامیہ نے نرسز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی جس کے بعد نرسنگ اسٹاف نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کیا۔سی ایس پی وارث خان عابد خان اور ایس ایچ او راجا تصدق موقع پر پہنچے اور مذکرات کرکے یقین دہانی کروائی کہ انھیں درخواست دی جائے، مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا جس پر مظاہرین نے پرامن انداز میں احتجاج ختم کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…