سکھیکی(این این آئی) محلہ فاروق اعظم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سوتیلے بیٹے نے سوتیلی ماں اور دو کمسن بہن بھائیوں کو قتل کر دیا،
مقتول بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سکھیکی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔پولیس نے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر دوسری شادی کا معاملہ قتل کی وجہ بننے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔



















































