ملتان (این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں ملوث ہیں اور وہ 9 مئی 2023 سے اشتہاری تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر 9 مئی 2023 سے اشتہاری تھے، وہ اپنے والد کے انتقال پر منظر عام پر آئے تھے لیکن پھر اس کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔



















































