ہفتہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2026 

نجی ہسپتال میں دوران ڈیلیوری نومولود گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے جاں بحق

datetime 5  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے محمود آباد میں ایک نجی ہسپتال میں ڈیلیوری کے دوران نومولود بچے کے گلے پر زخم آنے سے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بچے کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردی۔

اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بچے کی پیدائش کے دوران تیز دھار آلہ گردن پر لگنے سے اسے جان لیوا زخم آیا۔ نومولود کے تایا اشرف کے مطابق ان کے چھوٹے بھائی امین کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جو پیشے کے اعتبار سے بس ڈرائیور اور پانچ بچوں کا والد ہے۔

اشرف نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ڈیلیوری کے تقریباً 30 منٹ بعد اہلخانہ کو اطلاع دی کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے۔ تاہم جب انہوں نے بچے کو دیکھا تو اس کی گردن پر تیز دھار آلے سے لگنے کا نشان موجود تھا اور وہاں سے خون بھی بہہ رہا تھا۔

نومولود کے تایا کا کہنا تھا کہ وہ مالی طور پر کمزور ہیں اور کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے، اسی وجہ سے پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروانا چاہتے۔ ان کے مطابق وہ بچے کی میت گھر لے جا رہے ہیں اور مزید تکلیف نہیں دینا چاہتے۔

اشرف نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعلقہ ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی اور خاندان کو اس طرح کے سانحے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…