دبئی (نیوزڈیسک) پاکستان کر کٹ ٹیم نے انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں شرمناک شکست کے ساتھ ساتھ ایک اور منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا،قومی کر کٹ ٹیم کے کھلاڑی 2015 میں ون ڈے کر کٹ میں سب سے زیادہ 21مر تبہ رن آؤٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق 2015میں قومی کر کٹ ٹیم کے کھلاڑی 27ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ 21مرتبہ رن آؤٹ ہوئے ۔اس فہرست میں دوسرا نمبر نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا ہے جو رواں سال 29ایک روزہ میچوں میں 18مرتبہ رن آؤٹ ہوئے جبکہ تیسرے نمبر پر زمبابوے کے کھلاڑی ہیں جو رواں سال 29میچوں میں 15دفعہ رن آؤ ٹ ہوئے۔فہرست میں سر ی لنکا کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے جس کے کھلاڑی رواں سال 22میچوں میں 13دفعہ رن آؤٹ ہوئے جبکہ ویسٹ نڈیز کے کھلاڑی 13،بنگلہ دیش کے کھلاڑی 12،جنوبی افریقہ کے کھلاڑی 12،آرلینڈ کے کھلاڑی 10،انگلینڈ کے کھلاڑی 9اور بھارت کے کھلاڑی بھی 9دفعہ رن آؤٹ ہوئے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف تیسر ایک روزہ میچ میں پاکستان کے 3بیٹسمین اور چوتھے میچ میں ایک بلے باز رن آؤٹ ہوا۔