جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد بابراعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 4  ستمبر‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد دلچسپ انداز میں ان کی تعریف کی جس پر مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور ردعمل سامنے آنے لگا ۔

کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کلیرنس ہاس میں خصوصی استقبالیہ دیا جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران کنگ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ محسن نقوی سے گفتگو میں پاکستان میں امن اور خطے میں استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے خوشگوار انداز میں کہا کہ آج اصلی کنگ سے مل کر بہت اچھا لگا۔

بابر اعظم کا یہ دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ مداحوں کی جانب سے اسے خاص طور پر پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ کرکٹ شائقین بابر اعظم کو اکثر کنگ بابر کے لقب سے پکارتے ہیں اور کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد بابر اعظم نے دلچسپ انداز میں کہا کہ آج اصل کنگ سے مل کر بہت اچھا لگا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…