لاہور( این این آئی)کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے سکول طالبہ سے زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ایس پی اسد علی کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو ورغلا کر دوستی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنائیں، ملزم نے تصاویر کی بابت بلیک میل کرکے اسکول طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایس پی ماڈل ٹائون نے کہا کہ متاثرہ لڑکی گھر سے سکول کے لیے گئی تھی، ملزم لڑکی کو بلیک میل کرکے شہزادہ روڈ پر واقع گھر لے گیا تھا، ملزم کشمائل کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔



















































