جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

پمز ہسپتال میں جاں بحق بچے شاپنگ بیگ میں والدین کو دیئے گئے، کہا گیا کسی کو بتانا نہیں

datetime 28  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر فلک ناز چترالی نے پمز ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ

جاں بحق ہونے والے بچوں کی میتیں والدین کے حوالے کرتے وقت انہیں شاپنگ بیگز میں رکھا گیا اور اہلخانہ کو اس معاملے کا ذکر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فلک ناز چترالی نے وفاقی وزیر صحت کی جانب سے پمز ہسپتال کی کارکردگی کو سراہنے پر سخت ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس صورتحال کا انہوں نے خود مشاہدہ کیا، اس کے بعد ہسپتال کی تعریف کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

سینیٹر فلک ناز چترالی کے مطابق وہ واقعے کے روز پمز ہسپتال پہنچی تھیں، تاہم وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے مبینہ طور پر انہیں دھکے دے کر باہر نکال دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جاں بحق بچوں کو شاپنگ بیگز میں والدین کے حوالے کیا گیا اور اہلخانہ سے کہا گیا کہ اس بارے میں کسی کو آگاہ نہ کریں۔

انہوں نے حکومت اور وفاقی وزیر صحت کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے صرف دو بڑے ہسپتالوں کا انتظام بھی مؤثر انداز میں نہیں چلایا جا رہا۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال پر حکومت کو جواب دینا چاہیے۔

فلک ناز چترالی کی تقریر کے دوران مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا، جس کے باعث ایوان میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…