بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف

datetime 26  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیو زڈ یسک)اسلام آباد کے پمز اسپتال میں حالیہ المناک حادثے سے قبل بھی آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق یہ واقعہ تقریباً ایک ماہ پہلے پمز نرسنگ ہاسٹل میں پیش آیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 6 جولائی کی رات تقریباً 3 بجے نرسنگ ہاسٹل کے استقبالیہ میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود تین صوفے جل گئے تھے۔ تاہم ہاسٹل میں رہائش پذیر 78 طالبات محفوظ رہیں اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹریکل اور فرانزک رپورٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت آگ لگنے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔ انکوائری میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ ہاسٹل میں سی سی ٹی وی کیمرے، فائر الارم اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا باقاعدہ منصوبہ موجود نہیں تھا۔واقعے کی تحقیقات کے بعد متعلقہ کمیٹی نے ہاسٹل وارڈن اور سکیورٹی عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی تھی، جبکہ انکوائری رپورٹ میں نچلے درجے کے بعض ملازمین کو معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انہیں 6 جولائی کو پمز نرسنگ ہاسٹل میں پیش آنے والی آتشزدگی کے واقعے کے بارے میں معلومات نہیں تھیں۔یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آج صبح ایک اور سنگین آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں متعدد نومولود جاں بحق ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نرسری میں صبح تقریباً 6 بج کر 45 منٹ پر آگ لگی۔ ابتدائی اطلاعات میں آگ کی وجہ ایئرکنڈیشننگ کمپریسر پھٹنے کو بتایا گیا ہے۔اسپتال حکام کے مطابق واقعے کے وقت نرسری میں موجود نومولود بچوں میں سے صرف ایک کو بچایا جا سکا، جبکہ دیگر بچے جانبر نہ ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…