چکوال (این این آئی)دم کروانے کے لیے آنے والی 12 سالہ یتیم بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو اس کا بھائی دم کروانے کے لیے پیر کے ڈیرے پر لایا تھا۔مبینہ طور پر پیر نے دم شام کے وقت کرنے کا کہا اور شام گزرنے کے بعد رات گئے کھانے کے بعد بچی کو الگ کمرے میں سونے کیلئے بھیجا۔ کچھ دیر بعد پیر بھی مبینہ طور پر اسی کمرے میں داخل ہوا اور 12سالہ بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ اور دیگر قانونی و تحقیقی کارروائی جاری ہے۔



















































