ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وہ علامات جن سے آپ کو خطر ناک بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہماری صحت میں کچھ علامات ایسی ظاہر ہوتی ہیں جو کسی بیماری کا پیش خیمہ ہوتی ہیںاور انہیں ہرگز نظر انداز نہیں کرناچاہیے،آئیے آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔
وزن میں کمی
اگر آپ کا وزن بغیر کسی ورزش یا کھانا چھوڑنے سے کم ہورہاہے تویقیناًیہ کسی بڑی بیماری کی نشانی ہوسکتا ہے۔کچھ بیماریاں جن میں وزن کم ہوتا ہے ان میں ذیابیطس،ڈپریشن،جگر اورکینسرکی بیماریاں شامل ہیں۔
تیز بخار
انسان کو ہمیشہ اس وقت بخار ہوتا ہے جب اس کے جسم میں کوئی انفیکشن یا بیماری موجود ہو۔کئی بیماریوں جیسے ی بی،کینسر اور جگر کے امراض میں بخارہونا معمول کی بات ہے۔
پیٹ کی بیماری
اگرآپ کو بغیر کوئی وجہ پیٹ میں درد رہے یا پخانے کے رنگ میں تبدیلی ہونے لگے تو یہ بھی ایک خطرناک بیماری ہے۔یہ معدے،جگر اور انتڑیوں کی بیماری کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔
کھینچ کر سانس آنا
اگرآپ کو سانس لینے میں دشواری آتی ہوتو یہ پھیپھڑوں کی خرابی ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ اگر گردوں میں خرابی ہونے لگے تو وہ خون کو صاف نہیں کرپاتے اور خون میں زہریلے مادے موجود رہنے لگتے ہیںاور انسان کو سانس کھینچ کرآنے لگتا ہے۔اسی طرح ٹی بی، دمہ اور معدے کی بیماری میں بھی ایسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
تھوڑا سا کھانا کھاکر پیٹ بھرا محسوس ہونا
اگر تھوڑا سا کھانا کھانے کے بعد ہی آپ کو پیٹ بھرا ہوامحسوس ہونے لگے یا کھانے کے بعد قے یا دل متلائے تو یہ جگر اور معدے میں سوزش کی علامت ہے اور یہ السر کی جانب بھی ایک اشارہ ہوسکتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…