ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جولائی تاستمبر3.88 فیصداضافہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) کے دوران آٹوموبائل اور کھاد سیکٹر کی بہترین کارکردگی کے باعث بڑی صنعتوں کی پیداوار سال بہ سال 3.88 فیصد بڑھ گئی جبکہ ستمبر 2015میں ایل ایس ایم گروتھ میں ستمبر 2014 کے مقابلے میں 2.23 فیصد کا اضافہ اور اگست 2015 کے مقابلے میں0.93 فیصد کمی ہوئی۔پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 0.78 فیصد، خوراک ومشروبات3.40 فیصد، کوک اینڈ پٹرولیم4.46 فیصد، فارما سیوٹیکلز6.82 فیصد، کیمیکلز 12.77 فیصد، غیردھاتی معدنی پیداوار4.55 فیصد، آٹوموبائلز 31.31 فیصد، کھاد15.10 فیصداور ربر پروڈکٹس کی پیداوار میں 8.27 فیصد کا اضافہ ہوا۔
تاہم آئرن واسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 5.32 فیصد، الیکٹرونکس 3.85 فیصد، چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 1.02 فیصد، پیپر اینڈ بورڈ 20.10 فیصد، انجینئرنگ پروڈکٹس 11.57 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 10.74 فیصد کمی ہوئی۔ پی بی ایس کے مطابق ستمبر میں ٹیکسٹائل، خوراک ومشروبات، پٹرولیم، فارماسیوٹیکلز، کیمیکلز، آٹوموبائلز، کھاد، ربرپروڈکٹس، انجینئرنگ اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ جبکہ آئرن واسٹیل، الیکٹرونکس، چمڑے کی مصنوعات، پیپر اینڈ بورڈ اور غیر دھاتی معدنی پیداوار میں کمی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…