پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

غیر ملکی سرمائے کے انخلاکے باعث حصص مارکیٹ مندی سے نکل نہ سکی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک )پا شرح سود کے حوالے سے سرمایہ کاروں میں بے یقینی میں شدت، غیرملکیوں کی فروخت بڑھنے اور تیل کی عالمی مارکیٹ میں عدم استحکام کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو اتارچڑھاﺅ کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی33900 پوائنٹس کی حد ایک بار پھر گرگئی۔مندی کی وجہ سے52.35 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے10 ارب87 کروڑ68 لاکھ61 ہزار796 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کے دوران مختلف شعبوں کی نچلی قیمتوں پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے ایک موقع پر99.79 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فروخت کا دباﺅ زیادہ ہونے سے مذکورہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔کاروباری دورانیے میں مقامی کمپنیوں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں، دیگر ا?رگنائزیشنز اور بروکرز کی جانب سے مجموعی طور پر44 لاکھ26 ہزار202 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے9 لاکھ 99 ہزار48 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے27 لاکھ17 ہزار 840 ڈالر اور میوچل فنڈز کی جانب سے7 لاکھ9 ہزار314 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔مندی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 51.44 پوائنٹس کی کمی سے33857 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 54.94 پوائنٹس گھٹ کر 20000.79 پوائنٹس، کے ایم ا?ئی 30 انڈیکس291.42 پوائنٹس کی کمی سے 56380.27 پوائنٹس اور آل شیئر اسلامک انڈیکس 36.92 پوائنٹس کم ہوکر 15715.49 پوائنٹس ہو گیا۔
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 3.89 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 18 کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 730 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ361 کمپنیوںتک محدود رہا جن میں154 کے بھاﺅ میں اضافہ، 189 کے دام میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…