کراچی (آن لائن)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑ ھ گئی جس کے باعث پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں11ڈالر کے اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 1085 ڈالر پر جا پہنچی ۔آل پاکستان سپرین کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت میں50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی ،لاہور ،ملتان اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 45ہزار250روپے اور43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 38ہزار785روپے ہو گئی جبکہ پاکستان بر کی صرافہ مارکیٹو ں میں چاندی کی ایک تولہ قیمت 660روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں