ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

گوجرانوالہ کے نوجوان کو آسٹریلیا کے خواجہ سرا کیساتھ نکاح مہنگا پڑ گیا

datetime 22  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں پولیس نے ایک نوجوان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف آسٹریلوی نژاد خواجہ سرا کے ساتھ مبینہ فراڈ، جعلی نکاح نامہ تیار کرنے، کروڑوں روپے ہتھیانے اور حبسِ بے جا میں رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق عثمان نامی نوجوان کی آسٹریلوی خواجہ سرا سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ذریعے شناسائی ہوئی تھی۔ متاثرہ شہری مبینہ طور پر دو مرتبہ پاکستان آیا، جہاں ملزم نے اس کے ساتھ نکاح کا جعلی دستاویزی ثبوت تیار کروایا۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عثمان اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر آسٹریلوی شہری سے 4 کروڑ روپے سے زائد رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کروائی۔ بعد ازاں جب متاثرہ شخص نے پاکستان سے واپس جانے کی کوشش کی تو اسے مبینہ طور پر زبردستی روک لیا گیا۔مقدمے کے مطابق ملزمان نے آسٹریلوی شہری کو بیرون ملک روانہ کرنے کے بدلے مزید رقم کے ساتھ ساتھ اپنے لیے ویزوں کا مطالبہ بھی کیا۔متاثرہ خواجہ سرا مبینہ حراست سے یکم جون کو فرار ہونے میں کامیاب ہوا اور لاہور پہنچ گیا،

جہاں سے اس نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا۔واقعے کی درخواست موصول ہونے کے بعد لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے مرکزی ملزم عثمان اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ معاملے کے دیگر پہلوؤں اور مبینہ ساتھیوں کے کردار کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…